دبئی کے سکولوں میں بسوں کی فیسیں بڑھنے سے والدین پریشان کی پریشانی میں اضافہ

منگل 28 فروری 2017 07:36

دبئی کے سکولوں میں بسوں کی فیسیں بڑھنے سے والدین پریشان کی پریشانی ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،28فروری 2017): دبئی میں مقیم غیر ملکی والدین کی پریشانی میں اضافہ ہو گیاہے ۔دبئی کے متعدد سکولوں کی بسوں کی فیسوں میں ہوشربا ءاضافہ کر دیا گیاہے ۔سکول ٹرانسپورٹ (ایس ٹی ایس) جس کے ذریعے ہر روز 72,000بچے سکولو ں میں پہنچتے ہیں ۔متعلقہ کمپنی کی 18,00بسوں سے 65سکولوں میں ان بچوں کو لایا اور لے جایا جاتاہے ۔ ان بسوں کی فیسوںمیں فی بچہ 30سے 40درہم اضافہ کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اسطرح کنڈرگارٹن کی سکول بسوں کی فیس 400درہم سے لیکر 440درہم ہو چکی ہے ۔والدین کو سکول انتظامیہ کی جانب سے اضافے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔والدین کا کہناہے کہ 2014کے بعد ایس ٹی ایس نے کرایوںمیں اچانک اضافہ کر دیاہے ۔جس کی وجہ سے ان کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ ہوگیاہے ۔جن والدین کے دو سے تین بچے ہیں ان کو اب ماہانہ 100سے 120درہم زیادہ فیس ادا کرنا ہو گی ۔تاہم ایس ٹی ایس حکام کا کہناہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے انہیں فیسیںبڑھانا پڑی ہیں ۔