مکہ ٹرانسپورٹ منصوبے کی تکمیل مقررہ وقت پر ہوگئی :امیر مکہ

منگل 28 فروری 2017 07:36

مکہ ٹرانسپورٹ منصوبے کی تکمیل مقررہ وقت پر ہوگئی :امیر مکہ
مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017): رواں سال حجاج کرام کے لیے بنائے جانے والے مکہ ٹرانسپورٹ سسٹم کو مقرر وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ باتیں گزشتہ روز امیر مکہ پرنس خالد الفیصل نے کنگ عبدلعزیز روڈ کا معائینہ کرتے ہوئے کیں۔ذرائع کا کہناہے کہ امیر مکہ نے منصوبے سے متعلق تمام پہلوﺅںکا جائز ہ لیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ منصوبہ مکہ شہر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے حجاج کرام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہو گی ۔کمپنیوں پر اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے کافی بوجھ ہے تاہم بہتر منصوبہ بندی کی وجہ سے منصوبہ بروقت مکمل ہو گا۔منصوبہ جو اس وقت ابتدائی مراحل میں ہے 2019تک مکمل ہوجائے گا۔ مگر اس سے پہلے اس کے کئی حصے آپریشنل ہو جائیں گے۔کمپنیاں مکہ میٹروں ٹنل کے لیے تیز ی سے کام کر رہی ہیں۔پیدل چلنے والوں کے لیے60میٹر چوڑا راسطہ بھی بنایا جا رہاہے ۔