دبئی:30ملی میٹر بارش نے دبئی میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا، متعدد حادثات کی اطلاعات

منگل 28 فروری 2017 07:31

دبئی:30ملی میٹر بارش نے دبئی میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا، متعدد حادثات ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،28فروری 2017) :دبئی میں ویسے تو پچھلے تین ہفتے سے بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے تاہم ٹریفک کنٹرول روم کو گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے 479چھوٹے بڑے حادثات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دبئی پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میںبارش کے دوران 5,268کالیں موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے والوں نے بارشوں کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل پیرا نہیں ہوئے ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ڈائریکٹر آپریشن میجر محمد جمعہ عمان کا کہناہے کہ شہری بارش کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرتے ۔صبح پڑنے والی دھند نے ٹریفک میں مزید مشکلات پید ا کر دی تھیں۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہری بارش اور دھند کے دوران احتیاط سے گاڑی چلائیں،۔

متعلقہ عنوان :