عمان:کسٹمر کا موبائل فون ٹھیک کرو ،یا جیل جانے کو تیار ہو جاﺅ۔عمانی عدالت

منگل 28 فروری 2017 07:31

عمان:کسٹمر کا موبائل فون ٹھیک کرو ،یا جیل جانے کو تیار ہو جاﺅ۔عمانی ..
عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017): عمانی کنزیومر کورٹ نے شہری کا موبائل فون تبدیل نہ کرنے والے موبائل فون سٹور کے مالک کو تین ماہ کی قید اور 2000عمانی ریال جرمانہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمانی شہری نے ایک سٹور سے موبائل فون خریدا جس کی ٹچ سکرین صرف چند دن میں خراب ہو گئی ۔ عمانی شہری نے موبائل فون سٹور سے رابطہ کیا جس نے اس رئیپر کرنے کا وقت مانگا تاہم تین ہفتے گزرنے کے باوجود دکان مالک نے موبائل فون واپس نہ کیا۔

(جاری ہے)

عمانی قانون کے مطابق تین ہفتے گزرنے پر نیا موبائل فون دینے کا قانون ہے ۔ جب عمانی شہری نے اس کے بدلے نیا موبائل فون مانگا تو دکاندار نے انکار کر دیا۔ جس کے بعد عمانی شہری نے کنزیومر کورٹ سے رابطہ کر لیا ۔ کنزیومر کورٹ کے جج نے تمام تفصیلات آنے کے بعد دکان دار سے کہا کہ یا تو ایک ماہ کے اندر عمانی شہری کو نیا موبائل فون دے یا پھر تین ماہ قید اور 2000عمانی ریال بھرنے کے لیے تیار ہو جائے ۔ لیکن دکاندار نے حکم کی تعمیل کرنے کے بجائے عمانی شہری کو پھر بھی موبائل نہ دیا ۔ جس کے بعد دکاندار کو 2000عمانی ریال جرمانہ اور سزا بھگتنا پڑ گئی ۔