کویتی پولیس نے پولیس وین پر پتھر مارنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا

منگل 28 فروری 2017 07:16

کویتی پولیس نے پولیس وین پر پتھر مارنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر ..
کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017): کویتی پولیس نے سڑک بلاک کرکے گاڑیوں کی ریس لگانے اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراﺅ کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کویتی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جہرہ کے علاقے میں چند نوجوان گاڑیوں کے سٹنٹ دکھانے میں مصروف ہیں ۔ جس کے بعد پولیس مطلوبہ جگہ پہنچی تو اسے سڑک بلاک کی ہوئی ملی ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں نے سڑک سے تجاوزات ہٹانے کی کوشش کی تو ان پر چند نوجوانوں نے پتھراﺅ شروع کر دیا۔تاہم پولیس حکام نے گھمبیر صورت حال کے باعث پولیس حکام سے مزید نفری بھیجنے کا کہا۔ کچھ لمحوں بعد پولیس کی متعددگاڑیوں نے مجمے کو گھیرے میں لے کر پولیس وین پر پتھراﺅ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ۔