جدہ:وزارت ِ انصاف نے ای۔تصدیق کی سروسز کی نجکار ی کر دی

منگل 28 فروری 2017 07:16

جدہ:وزارت ِ انصاف نے ای۔تصدیق کی سروسز کی نجکار ی کر دی
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017): سعودی وزارت ِ انصاف نے شہریوں کے لیئے ای۔تصدیقی سسٹم کی نجکاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ انصاف نے پاور آف آٹارنی ، کمپنی کے قانونی کاغذات مختلف نجی دفاتر سے اب پورے ہفتے میں مقررہ وقت میں کروائی جاسکتی ہے۔پہلے مرحلے میںمملکت میں 279دفاتر کو لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت انصاف کے وزیر ولید السمانی کا کہناہے کہ وزارت ِ انصاف کی ای ۔تصدیقی سروس کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کا مقصد نیشنل ٹرانسفرمیشن پروگرام (2020) کی تکمیل کرنا ہے ۔اس سے انفرادی طورپر رابطہ کر نے والوں کو بھی آسانی ہو گی ۔نئی الیکٹرونک سروس سے آگاہی کے لیے وزارت ِ انصاف نے مملکت کے مختلف شہروں میں آٹھ ورکشاپس منعقد کی ہیں۔