دبئی میں ملازمت تلاش کرنے سے پہلے ان چھ باتوں کا خیال ضرور رکھیں

منگل 28 فروری 2017 07:16

دبئی میں ملازمت تلاش کرنے سے پہلے ان چھ باتوں کا خیال ضرور رکھیں
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،28فروری 2017): اکثر غیر ملکی دبئی میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے تو آتے ہیں مگر جب انہیں ملازمت تلاش کرنا پڑے ،یا ملازمت مل جائے تو متعدد نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جاتاہے جو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا ۔اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ دبئی کے قوانین سے نابلد افراد جلدبازی میں متعدد ایسے فیصلے کر لیتے ہیں جو ان کے لیے فائدے کی بجائے نقصان ہو تاہے ۔

دبئی کے معروف اخبار کے مطابق چھ ایسی چیزیں جن کا خیال رکھ کر آپ دبئی میں ایسے حالات سے بچ سکتے ہیں۔
1۔ملازمت کہاں بہتر ہے ؟
اب سے پہلے یہ ذہن میں بٹھا لیں کے آپ نے ملازمت دبئی میں کرنی ہے یا اپنے وطن میں کرنی ہے ۔اگر دبئی کرنا چاہتے ہیں تو آنے سے کم از کم تین ماہ پہلے اس کی تلاش شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

ایسا نہ سمجھیں کہ دبئی جائیں گے تو ہی ملازمت ملے گی اپنے ملک سے تلاش کی کو شش کریں ۔

انڈسٹری کے حالات سے واقفیت حاصل کریں ۔
2۔ ملازمت کے لیئے بہترین مہینے
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ملازمت کے لیے چند مہینے بڑے اہم ہوتے ہیں۔جس میں ملازمتیں انتہائی کم نکلتی ہیں ،۔جیسے رمضان المبارک کیونکہ ان دنوںمیں پانچ گھنٹے ڈیوٹی ٹائم چل رہا ہوتاہے ۔اسکے علاوہ دسمبر میں اماراتی شہریوں سمیت غیر ملکی چھٹیوں پر ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ سخت گرمی کے موسم میں انٹرویو کے لیے جانا اور آنا بڑی مشکل کا کام ہے ۔

بہتر یہ ہی ہوتا ہے کہ مارکیٹ کا انداز لگا کر اس مہینے میں آیا جائے جب ملازمتوں کی بھرمار ہو۔
 3۔اپنے آ پ کو اپ گریڈ کرلیں
دبئی میں 192ممالک سے ملازمت اور کام کی غر ض سے افراد آتے ہیں ۔اگر آپ کو ملازمت کرنی ہے تو ایساسمجھ لیں کہ ان کے ساتھ آپ کا مقابلہ ہے ۔ اپنے آپ کو اپ ڈیٹ رکھیں ،ملازمت کے متعلق تمام معلومات کا پتہ ہونا ضروری ہے۔


 4۔کاغذات کی تصدیق
یاد رکھیں کہ آپ کے پاس تصدیق شدہ کاغذات ہونے ضروری ہونے چاہیئے ۔اگر آپ ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنے فیملی کو بھی شفٹ کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں تو نکاح نامے کی تصدیق ،سپانسر کے تصدیق شدہ کاغذات اور دیگر متعلقہ تصدیق شدہ کاغذات کا ہونا ضروری ہے ۔
5۔جعلی ریکروٹمنٹ دفاتر سے بچیں
یاد رکھیں متعدد ملازمت فراہم کرنے والے دفاتر جعلی ہوتے ہیں ۔

ملازمت کے بارے میں بے مراعات ، اچھی تنخواہ کا لالچ دیا جاتاہے ۔ ایسے جعلی دفاتر کی سب سے بڑی پہچان ان کی طرف سے ملازمت کے لیے رقم مانگنا ہے ۔صرف ویب سائٹ وہ بھی جو متحدہ عرب امارات میں ریٹنک رکھتی ہو اس یا متعلقہ کمپنی کی ویب سائٹ سے ہی رابطہ کریں ۔ ورنہ رقم دینے کے لیے علاوہ آپ کچھ نہیں کر سکتے ۔
6۔کبھی بھی ویزٹ ویزا پر کام نہ کریں
دبئی سمیت پورے عرب امارات میں ویزٹ ویزے پر کام کرنے کی ممانعت ہے ۔کئی کمپنیاں آپ کو ملازمت تو دے دیں گی تاہم آپ متحدہ عرب امارات کے ایمگریشن قوانین کے تحت متعدد مراعات حاصل نہیں کر سکیں گے ۔