امریکی بجٹ 2018ء ، ٹرمپ دفاعی بجٹ میں 54 ارب ڈالر اضافہ کرنے کے خواہشمند

منگل 28 فروری 2017 11:04

امریکی بجٹ 2018ء ، ٹرمپ دفاعی بجٹ میں 54 ارب ڈالر اضافہ کرنے کے خواہشمند
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ٹرمپ حکومت 2018ء کے امریکی بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 54 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گی۔ پیر کے روز بجٹ کا مسودہ مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بھجوا دیا گیا جس کے مطابق دفاعی بجٹ میں اضافہ جبکہ ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے مجوزہ بجٹ کا حتمی مسودہ مارچ کے وسط میں پیش کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :