عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں ‘ان کو کئی مرتبہ تلقین کی گئی کہ وہ سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں‘خان صاحب کبھی تو آپکے منہ سے خیر کی خبر نکلنی چاہے ‘عدالت عظمیٰ سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے‘ یہ بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے‘پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے جو دشمنوں کے خوف و ہراس پھیلانے کے ناپاک عزائم کے خلاف یہ کاونٹر نیرٹو(جوابی اقدام) ہے‘
ْوزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو
منگل 28 فروری 2017 11:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد میں روڑے اٹھکانے کی بجائے کے پی کے حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کی مدد کے لئے پیشکیش کرتے تو ایک یکجہتی کا پیغام جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے‘اس فیصلے سے لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم خوش ہے اور اس کا خیر مقدم کر رہی ہے اور یہ ایک ایسی خوشخبری ہے جو گزشتہ ساڑھے تین سال سے بزدل دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا شاخسانہ ہے جس کا کریڈٹ تمام صوبائی حکومتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح بہادر پاکستانی افواج کو جاتا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ وفاقی حکومت جس طرح تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلی تھی یہ آج اسی کا نتیجہ ہے، بزدل دہشت گرد تو چاہتا ہے کہ خوف و ہراس کی فضا قائم ہو اور کبھی بھی ایسے کام نہ ہوں جو پاکستان کو خوشحالی اور تندرست معاشرے کی طرف لے کر جائیں لیکن اس کے برعکس پنجاب حکومت کا یہ ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے اور بزدل دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانا ہے اور یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کی پوری پاکستانی قوم منتظر تھی، انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مجموعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے ‘بلاول کا بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے‘بلاول کو چاہیے کہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پاناماکوسیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ حکومت مخالف غیر زمہ دارانہ بیانات دینے والوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر تو وہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور اسی لیے وہ قبل از وقت الیکشن موڈ میں چلے گئے ہیں کیونکہ جن لوگوں کے پاس اپنی کارکردگی کے حوالے سے دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا وہ پھر اس طرح کے بیانات دینا شروع ہو جاتے ہیں چاہے وہ پانامہ پیپرز ہو یا پھر نیشنل ایکشن پلان وہ انہیں سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے لگ جاتے ہیں لیکن اپوزیشن کو چاہیے کہ 2018ء کے آنے میں ابھی بھی وقت باقی ہے وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، انہوں نے پارلیمنٹ میں آنے کا جو فیصلہ موخر کیا ہے اس سے مجھے یہ لگتا ہے کہ انہیں یہ لگ رہا ہے کہ 2018ء میں بھی پارلیمنٹ میں آنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اور جس صوبے میں ان کی حکومت ہے وہاں وہ پی سی ون یا پراجیکٹ ڈاکومنٹس تو بنا لیں تاکہ چائید کبھی آنے والے وقت میں ہی اس پر عمل درآمد کرا سکیں، اور اس سلسلے میں عمل درآمد میں تیزی کے لیے انہیں وفاقی حکومت کی کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو گی تو وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی پوری کابینہ ان کی مدد کے لیے حاضر ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.