Live Updates

پاکستان سپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کرانے کا فیصلہ خوش آئند ،ہم دہشتگردی سے خوف زدہ ہو کر زندگی کے معمولات کو معطل نہیں کر سکتے،فائنل لاہور میں کرا کر دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم بزدل نہیں،خورشید شاہ

منگل 28 فروری 2017 11:04

پاکستان سپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کرانے کا فیصلہ خوش آئند ،ہم دہشتگردی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی سے خوف زدہ ہو کر زندگی کے معمولات کو معطل نہیں کر سکتے،فائنل کے لاہور میں انعقاد سے ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم بزدل نہیں ہیں اور ہر طرح کے مشکل حالات کے باوجود ہم اپنے عزم و ہمت سے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک پارٹی یا صوبے کا کھیل نہیں ہے،ہمیں اس کو سیاست سے بالا ہو کر قومی نقطہ نظر سے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمارا مقبول کھیل ہے اور ملک میں اس کی بحالی ہمارے لئے بحثیت قوم حوصلہ افزا اقدام ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کرکٹ سیاست نہیں اس لئے ہم سب کو اس ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو خوش امدید کہنا چاہیئے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات