ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر کل اسلام آباد پہنچیں گئے

منگل 28 فروری 2017 11:04

ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر کل اسلام آباد پہنچیں ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر کل منگل کو اسلام آباد پہنچیں گئے ۔

(جاری ہے)

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق ای سی او کے وزرائے خارجہ کا بائیسواں اجلاس آج منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جبکہ ای سی او کا سربراہی اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی شرکت کریں گے۔دوسری جانب صدر ایران کے دفتر کے سیکریٹری اطلاعات پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر کل منگل کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ای سی او کے تیرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :