قومی ایشوز پر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے حق میں ہوں، اسی لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز میں شرکت ضرور کروں گا، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات

منگل 28 فروری 2017 11:04

قومی ایشوز پر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے حق میں ہوں، اسی لیے پیپلزپارٹی ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ قومی ایشوز پر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے حق میں ہوں، اسی لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز میں شرکت ضرور کروں گا۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی قیادت میں وفد نے فوجی عدالتوں کی توسیع اور قومی مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اسفند یار ولی نے یہ بھی کہا کہ وہ اے پی سی میں پختونوں کے ساتھ پنجاب میں نامناسب سلوک کا مسئلہ بھی زیر بحث لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :