یورپی یونین نے شمالی کوریا پر ایٹمی اور بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پر مزید پابندیاں عائد کردیں

پیر 27 فروری 2017 23:31

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) یورپی یونین نے شمالی کوریا پر ایٹمی اور بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے یہ تجربے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی تھی۔ یورپی یونین کے 28 رکن ممالک پر مشتمل یورپی کونسل نے کہا کہ نئی پابندیوں میں شمالی کوریا سے دھات کی تجارت، نئے ہیلی کاپٹرز اور بحری جہازوں کی فروخت اور دیگر شعبوں پر سخت پابندیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :