روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرین کو کوئلے کی فروخت بند کرنے کی دھمکی دے دی

پیر 27 فروری 2017 23:31

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرین کو کوئلے کی فروخت بند کرنے کی دھمکی دے دی، ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نواز علیحدگی پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین کی حکومت نے ریل کی بندش ختم نہ کی تو وہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں یوکرین کے زیر انتظام کاروبار کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

نام نہاد عوامی جمہوریہ دونتسک اورلبنسک کے لیڈرز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ریل کی بندش 2015 کے منسک امن معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کو کوئلے کی فروخت بند کردیں گے اور کوئلہ روس یا کسی دوسرے ملک کو بھیجیں گے۔

متعلقہ عنوان :