Live Updates

شیخ رشید احمد کالاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کا اعلان

میں گلی ڈنڈے کا پلیئر ہوں ، عمران خان نے فائنل کے لیے جو بہتر سمجھا وہ کہا ہے لیکن فائنل سے متعلق میرا اپنا فیصلہ ہے،اگر پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں نہ بھی کرایا جاتا تو بھی باتیں ہوتیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 23:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اتحادی اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے لاہور جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میں گلی ڈنڈے کا پلیئر ہوں ، عمران خان نے فائنل کے لیے جو بہتر سمجھا وہ کہا ہے لیکن فائنل سے متعلق میرا اپنا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے اتحادی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کو اچھا اقدام قرار دے دیا اور کہاکہ پی ایس کا فائنل دیکھنے لاہور جاں گا۔ شیخ رشید نے کہا میں گلی ڈنڈے کا پلیئر ہوں اور عمران خان نے فائنل کے لیے جو بہتر سمجھا وہ کہا ہے لیکن فائنل سے متعلق میرا اپنا فیصلہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا اگر پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں نہ بھی کرایا جاتا تو بھی باتیں ہوتیں۔ واضح رہے آج وزیر اعلی شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے مشاورت کرنے کے بعد لاہور پی ایس کا فائنل کروانے باقاعدہ اجازت دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات