بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار میں 5مارچ سے نئے سیشن کی کلاسز کا آغاز ہو گا

پیر 27 فروری 2017 23:10

کوئٹہ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق بی آر سی خضدار میں 5مارچ 2017سے نئے سیشن کلاسز کا آغاز ہورہاہے تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ کوکالج پہنچ جائیں ۔ اوراپنے سابق واجبات ادا کریں ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جن طلباء کی فیسز جمع نہیں ہوئی ہیں وہ اپنی فیسزضرور جمع کرادیں۔ علاوہ ازیں اپنے موبائل فون ، ممنوعہ اشیا اپنے ساتھ نہ لائیں جن طلباء سے مذکورہ بالا اشیاء برآمد ہوئیں تو ان کا داخلہ منسوخ کردیا جائیگا ،موبائل اپنے ہائوس ماسٹر کے پاس جمع کرائیں،رات بارہ بجے کے بعد آنے والے طلباء کو کالج میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :