عوامی منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ عوام کے لئے بنائے گئے منصوبے وقت پر مکمل ہوں اور عوام ان سے فوری استفادہ حاصل کریں ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی

پیر 27 فروری 2017 23:10

کوئٹہ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ عوامی منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے لئے بنائے گئے منصوبے وقت پر مکمل ہوں اور عوام ان سے فوری استفادہ حاصل کریں ۔ اس وقت بھی خضدار میں مختلف منصوبوں پر کروڑ وں روپے کے منصوبے تشکیل دیدیئے گئے ہیں جن پر کام جاری ہیں اور بہت سارے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جن سے عوام استفادہ حاصل کررہاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے بڑے پیمانے پرمنصوبے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تشکیل دے رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ڈیمز کی تعمیر صحت اور تعلیمی شعبوں کی ترقی اور عوام کو علاج و معالجے کی سہولت کی فراہمی اور تعلیمی معیار کی بلندی و ناخواندگی کے خاتمہ اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔

بلدیا تی نظام کے تحت بھی دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیںا ور انشاء اللہ ماضی کی بنسبت موجودہ دور میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہم نے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے انہیں حل کرنے کی بہت کوششیں کئے ہیں ۔اور انشاء اللہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کریں گے ۔