ْبلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار میں نظام تعلیم اور معیار و میرٹ میں کافی بہتری آئی ہے ،ہماری نئی نسل باصلاحیت بن کر تعلیم کی اگلی کلاسز تک رسائی حاصل کررہی ہے،پرنسپل بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار حاجی محمد عالم جتک

پیر 27 فروری 2017 23:10

کوئٹہ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک نے کہاہے کہ بی آر سی خضدار میں نظام تعلیم اور معیار و میرٹ میں کافی بہتری آئی ہے ۔ہماری نئی نسل باصلاحیت بن کر تعلیم کی اگلی کلاسز تک رسائی حاصل کررہی ہے۔ بی آر سی خضدار نہ صرف جھالاوان بلکہ پورے صوبے کے لئے بطور علمی درسگاہ کا بہت بڑا نام ہے۔

محنتی باصلاحیت اساتذہ اور ٹیم کی وجہ سے بی آر سی خضدار تمام تعلیمی مقاصد حاصل کرتی جارہی ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بی آر سی خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک نے کہاکہ بی آر سی خضدار میں محنتی اور مشفق اساتذہ کی وجہ سے نئی نسل علم کی زیور سے آرستہ ہو کر تیار ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے جب سے اپنی ذمہ داری نبہانا شروع کردیا ہے اس وقت سے بی آر سی کالج میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور اس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں شروع کردی ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ مذید جاری رہیگا ۔

بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار پورے صوبے کا اعلیٰ قسم کا ادارہ ہے میری کوشش ہے کہ اس ادارے کومذید بلندیوں تک لیجانے کے لئے اپنا کردار ادا کرکے معیار و میرٹ کو مذید بلند کردیا جائیگا ۔بی آر سی خضدار میں معیار اور ڈسپلن کو مذید بہتر بنایا گیا ہے اور اب بی آر سی خضدار صوبے کا ایک معیاری ادارہ بن چکا ہے

متعلقہ عنوان :