ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کے لئے مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کرانے جارہے ہیں ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

پیر 27 فروری 2017 23:10

کوئٹہ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کے لئے مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کرنے جارہے ہیں ۔ ایک ایسا سافٹ ویئر تیار رکھے ہیں کہ جس کے ذریعے پورے ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کو بہتر اندا ز میں مانیٹرنگ کیا جاسکے گامنصوبوں پر کام کی رفتار، معیار اور اس کے دورانیہ کاا ندازہ بھی لیا جائیگا ۔

جب کہ کچھ ہی روز میں ایک ویب سائٹ بھی لانچ کررہے ہیں جن پر پورے ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات اپلوڈ کئے جائیں گے ۔ویب سائٹ لانچ کرنے کا مقصد ان منصوبوں تک عوام کی رسائی کو ممکن بنانا ہے اس جدید نظام کے متعارف کرنے سے عوام کے منصوبے معیاری انداز میں مکمل ہوسکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی اور جنرل سیکریٹری منیر نور گرگناڑی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ اس جدید نظام کے تحت پورے ڈویژن میں منصوبوں کے مانیٹرنگ صحیح معنوں میں کیاجاسکے گا ۔سافٹ وئیر سے پورے ڈویژن کے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے ہر مرحلے کااندازہ لگایا جاسکے گا۔ کہ منصوبوں کی کب بنیاد رکھی گئی اور کام کتنا مکمل ہوا اور معیار کس تک بہتر ہے ۔ ان سب معلومات کا اندازہ اس سافٹ وئیر کے ذریعے لگا ئے جاسکیں گے۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری انداز میں ان کو مکمل کیا جاسکے گا ۔عوام کے منصوبوں کو معیاری انداز میں مکمل کرناانتظامیہ کی اوّلین ذمہ داری ہے ۔اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ان سے عوام کو استفادہ کرایا جائے اور اس مانیٹرنگ سسٹم کو متعارف کرنے کا مقصد بھی یہی ہے ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ بہت جلد ایک ویب سائٹ بھی ڈویژنل سطح لانچ کررہے ہیں جن پر تمام منصوبوں کی معلومات دی جائینگی ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے یقین دلایا کہ خضدار کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کئے جائیں گے۔ یہاں کے صحافیوں کا اچھا کردار ہے اور وہ صحیح معنوں میں عوام کی ترجمانی کررہے ہیں ۔