مقابلہ حفظ و قرأة 25فروری کی بجائے یکم مارچ کو ہوگا

پیر 27 فروری 2017 23:10

کوئٹہ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع کوئٹہ کے سکول، کالج اور مدارس کے طلباء و طالبات کو مطلع کیاگیا ہے کہ مقابلہ حفظ و قرأة جو 25فروری2017کو منعقد ہونے تھا اب یکم مارچ2017بروز بدھ مسجد کمشنر آفس انسکمب روڈ کوئٹہ میں صبح9بجے منعقد ہوگا خواہشمند طلباء و طالبات مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے اپنے ہمراہ شناختی کارڈ یا ’’ب‘‘ فارم لائیں دیگر اضلاع کے طلباء و طالبات زحمت نہ کریں۔