مجلس قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا رواستحقاقات کا اجلاس

پیر 27 فروری 2017 23:10

کوئٹہ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)مجلس قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا رواستحقاقات کار اجلاس مجلس کے چیئرمین زمرک خان اچکزئی کے زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ارکان مجلس محترمہ اسپوژمی اچکزئی ، سردار رضا محمد بڑیچ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں (کال اٹینڈنس،زیرو آورز اورذیلی کمیٹیوں کے قیام کے اختیار کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مشترکہ تحریک استحقاق نمبر 5پر بھی غورو خوض کیا گیا۔ اجلاس کے چیئرمین نے ہدایت کی کہ متعلقہ مسودہ کو حتمی شکل دیکر اسمبلی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔