نوجوان نسل معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے،ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل

پیر 27 فروری 2017 23:10

کوئٹہ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے کہا ہے کہ نوجوان نسل معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی میں ڈپٹی کمشنر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اور ڈپٹی کمشنر زیارت نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجاوی میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لارہی ہے،جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،کھیل انسانی دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیںکھیلوں کو فروغ دے کر صحت مند معاشرے کاقیام عمل میں لاسکتے ہیں ،ضلع زیارت کے کھیلا ڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،کھلاڑی امن کے سفیر ہیں ،ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے اور کھیلوں کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوگی ۔انہوں نے کہا نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے منشیات ایک لعنت ہے ،نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کا واحد حل کھیل ہے،کھیلوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجا گر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا اور سو ل سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا سنجاوی اور زیارت کے نوجوان کھیلوں سے محبت کرتے ہیں اور آج ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر خو شی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ ان کی ہر فور م پر حوصلہ افزائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :