سبی میلہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ شایاں شان طریقے سے منعقد ہوگا، میلے کا افتتاح 2 مارچ بروز جمعرات جبکہ اختتامی تقریب 5 مارچ بروز اتوار منعقد ہوگی،صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ

پیر 27 فروری 2017 23:10

کوئٹہ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر سبی میلہ 2017 کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لیے صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سبی کے روایتی میلے کے انعقاد کو حتمی شکل دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اس سال بھی سبی میلہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ شایاں شان طریقے سے منعقد ہوگا، میلے کا افتتاح 2 مارچ بروز جمعرات جبکہ اختتامی تقریب 5 مارچ بروز اتوار منعقد ہوگی، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر سبی ڈویژن، آر پی او سبی، ڈپٹی کمشنر سبی، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں میلے کے پر امن انعقاد اور فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کے لیے متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے اور پولیس، ایف سی، لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی، واضح رہے کہ سانحہ سہون شریف اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر میلے کے انعقاد کو عارضی طور پر ملتوی کیا گیا تھا، اب میلے کے انعقاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :