درینہ دشمنی کا شا خسانہ مخا لفین کی فائرنگ ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ملزم موقعہ سے فرار

پیر 27 فروری 2017 22:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) درینہ دشمنی کا شا خسانہ مخا لفین کی فائرنگ ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ملزم موقعہ سے فرار تفصیل کے مطابق گز شتہ روز ہیڈ کا نسٹیبل غلام حسین اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے موٹر سا ئیکل پر گھر سے نکلا ہی تھا کہ موٹر سا ئیکل سوار ملزمان بہادراور امتیاز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ہیڈ کانسٹیبل موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا پو لیس تھا نہ صدر نے متوفی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی تو ورثاء نے نعش جیل روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ورثاء نے آر پی اوسے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطا لبہ کیا پو لیس افسران کی یقین دیہا نی پر ورثاء نے احتجاج ختم کیا پو لیس کی ابتدا ئی رپورٹ کے مطا بق قتل درینہ دشمنی کا شا خسا نہ لگتا ہے ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ درج۔

متعلقہ عنوان :