ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ - کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کے لئے 16مارچ تک درخواستیں طلب کر لی گئیں

پیر 27 فروری 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گلبرگ سے موٹروے تک 10.7کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کی خاطرپاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ انجینئرنگ فرموں سے 16مارچ 2017ء تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

شادمان ‘ایل او ایس ‘گلشن راوی اور بند روڈ سے گزرنے والے اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 25ارب روپے لگایا گیا ہے ۔