لاہور میں 49 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے لاہورپیکج کی ترجیحات طے کرلی گئیں

اعلی سطح کمیٹی نے ایل ڈی اے کی ترجیحات کو تائید کی ہے‘ ایل ڈی اے حکام وزیراعلی پنجاب کو منصوبوں پر بریفنگ دیں گے

پیر 27 فروری 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) لاہور میں 49 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے لاہورپیکج کی ترجیحات طے کرلی گئیں‘ وزیراعلی کی ہدایت پرایل ڈی اے نے آئندہ ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات طے کیں ۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈشاہدرہ موڑایکسپریس وے منصوبہ ۔ جیل روڈ تا گلبرگ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے اور موہلنوال تاشرقپور منصوبہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے شہر کی ملٹی پل انٹریز کے لئی49 ارب سے زائد مالیت کے لاہور پیکج کی ترجیحات طے کرلیں ہیں ۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے لاہور کے آئندہ ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات طے کیں ہیں۔ منصوبے ایل ڈی اے خود پایہ تکمیل تک پہنچائے گا ۔ پہلے نمبر ترجیح جی ٹی روڈ شاہدرہ موڑ ایکسپریس وے منصوبہ کو دی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر جیل روڈ تا گلبرگ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ رکھا گیا ہے ایل ڈی اے نے تیسرے نمبر پر موہلنوال تا شرق پور منصوبہ جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر سدرن بائی پاس سے رائیونڈ کی جانب سٹرکچر روڈ کو ترجیح پر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

پانچوں منصوبوں پر مجموعی طور پر انچاس ارب روپے تخمینہ لاگت آے گی ۔ منصوبے پی پی پی اور گورنمنٹ ، ایل ڈی اے کی مشترکہ فنڈنگ سے مکمل ہوں گے ۔ ایل ڈی اے نے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نے منصوبوں کی ترجیحات پر چیف سیکرٹری کے سربراہی میں کمیٹی بھی بنارکھی تھی ۔ اعلی سطح کمیٹی نے ایل ڈی اے کی ترجیحات کو تائید کی ہے ۔ ایل ڈی اے حکام وزیراعلی پنجاب کو منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :