Live Updates

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس، پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا تفصیلی جائزہ

وزیر اعلی شہباز شریف نے تمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دے دی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور دیگر صوبائی ووفاقی سیکورٹی اداروں کی مشاور ت سے سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی ،میچ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں میں ذاتی طور پر تمام انتظامات پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا، ملک و قوم کے بہترین مفاد میں میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، فائنل میچ کامیاب بنانے کیلئے آپ سب نے دن رات محنت ، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہے، قوم سے اپیل ہے کہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی کاوشوں کا بھرپورساتھ دے :وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

پیر 27 فروری 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور دیگر صوبائی ووفاقی سیکورٹی اداروں کی مشاور ت سے سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے تمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دی-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی وزیر اعلی نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایت کی کہ فائنل میچ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس ضمن میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان روزانہ کی بنیاد پر تمام سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا از خود جائزہ لے جبکہ میں ذاتی طور پر تمام انتظامات پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا- وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور میری قوم سے اپیل ہے کہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کی کاوشوں کا بھرپورساتھ دے کیونکہ ہم نے مل کر فائنل میچ کو کامیاب بنانا ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ فائنل میچ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے بہترین کوارڈینیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں اور فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے ساتھ دیگر انتظامات بھی انتہائی شاندار ہونے چاہئیں-وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی کہ وضع کردہ سیکورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جانا چاہیے اور اس ضمن میں مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائی- انہوں نے کہا کہ فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ممکن ہے وہ اقدام اٹھایا جائی- انہوںنے کہا کہ فائنل میچ کامیاب بنانے کیلئے آپ سب نے دن رات محنت ، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہے - انشاء اللہ عوام کی تائید و حمایت سے یہ میگا فائنل کامیابی سے ہمکنار ہو گا- وزیر اعلی نے کہا کہ دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی- دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنائیں گے اور انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے - اجلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی -اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، کرنل (ر) ایوب گادھی،مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور ،قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے اعلی حکام اور متعلقہ افسرا ن نے اجلاس میں شرکت کی-
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات