وزیراعلیٰ نے تاندلیانوالہ میں فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا،سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب

کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائی:شہبازشریف

پیر 27 فروری 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تاندلیانوالہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے۔ انہو ںنے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی ہونیوالوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :