خادم پنجاب صاف پانی کا پروگرام ،مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرلیاگیا ہے،شہبازشریف
جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا جائے گا،پروگرام کا دائرہ مرحلہ وار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا،غیر فعال واٹر سکیموں کو بھی بحال کیا جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مختلف امور کا جائزہ
پیر 27 فروری 2017 22:41
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اب درست سمت میں کام ہو رہا ہے۔
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا شاندار پروگرام ہے لہٰذا اسے جتنی جلدی ممکن ہو آگے بڑھایا جائے۔ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور ہم نے محنت اور عزم کے ساتھ ماضی میں ضائع شدہ وقت کی تلافی کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہپنجاب صاف پانی کمپنی اپنی استعدادکار میں اضافے کیلئے بہترین ہیومن ریسورس کا میرٹ پر انتخاب کرے اور غیر فعال دیہی واٹر سکیموں کو بحال کرنے کیلئے قابل عمل سفارشات پیش کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پینے کا صا ف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اورپنجاب حکومت یہ حق اس کو دینے کیلئے اس پروگرام پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام کے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنا ہیں اور اس ضمن میں محنت سے کام کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پروگرام پر عملدر آمدکرتے ہوئے مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ اس پروگرام میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہو۔ انہو ںنے کہا کہ صاف پانی زندگی ہے اور اس کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے جڑا ہے اور صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے - عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہمیں یہ ذمہ داری ہر صورت نبھانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کو مقررکردہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کرنا ہے اور منزل کے حصول کی جانب تیزی سے بڑھنا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی سائوتھ نے پروگرام کے مختلف ماڈلز اور عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین صاف پانی کمپنی سائوتھ چوہدری عارف سعید، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائوسنگ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.