اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس ،راولپنڈی اوراسلام آباد میں کب اورکون کون سی شاہراہیں بند رہیں گی،ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا،ریڈزون مکمل طورپرسیل، سکیورٹیکیلئے اضافی نفری بھی طلب

پیر 27 فروری 2017 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پرراولپنڈی اوراسلام آباد میں کب اورکون کون سی شاہراہیں بند رہیں گی،ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا،ریڈزون مکمل طورپرسیل جبکہ سکیورٹی کے لئے اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو ای سی اواجلاس کے موقع پرجہاں جڑواں شہروں میں مقامی تعطیل کااعلان کیاگیاہے وہیں ٹریفک کے لئے بھی خصوصی پلان جاری کردیاگیاہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کل سہ پہرسے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔گولڑہ سے آنے والی ٹریفک کو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔اسی طرح راولپنڈی ائیرپورٹ روڈ کی ٹریفک چوہان چوک سے راول روڈ جاسکے گی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اسلام آباد جانے والی گاڑیاں براستہ چاندنی چوک۔

ڈبل روڈ سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو سکیں گی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو شمس آباد ڈبل روڈ پر موڑا جائے گا۔ریڈزون جانے والی تمام اہم شاہراہیں سریناہوٹل۔نادراچوک۔میریٹ ہوٹل اورمارگلہ روڈ سے بندکررکھی جائیں گی۔اسلام آباد میں ای سی اواجلاس اورمذہبی اجتماع کے لئے پنجاب پولیس کے پانچ ہزاراہلکاروں کوطلب کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :