ضلع خیرپور کے مختلف تعلقوں میں نادرا کی موبائل ٹیمیں 28 فروری تا 31مارچ تک موجود رہیںگی۔ نادرا اعلامیہ

پیر 27 فروری 2017 22:31

سکھر۔ 27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) نادرا ریجنل ہیڈآفس سکھر کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع خیرپور کے مختلف یونین کونسلوں میں لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بناکر دینے کے لئے 28 فروری تا31 مارچ تک موبائل ٹیمیں علاقوں میں موجود رہیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تعلقہ خیرپور، فیض گنج، کوٹڈیجی، صوبھودیرو اورکنگری تعلقہ کی یونین کونسلوں میں موبائل وین موجود رہونگی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام کو موبائل ٹیموں کے ساتھ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :