انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی یو سی کے فیل ہونے پر متعلقہ ٹی ایچ او، یوسی ایم اواور ایریا انچارج کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

پیر 27 فروری 2017 22:31

سکھر۔ 27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی یو سی کے فیل ہونے پر متعلقہ ٹی ایچ او، یوسی ایم اواور ایریا انچارج کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی تعلقہ سطح پر کارکردگی کومزید موثر بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ نارا کی یوسی کھینواری کے بی ایچ یو فقیر پیر بخش گاہو میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے یو سی ایم اوز، ایریا انچارجز سے مائیکرو پلان اور ہدف کے بار ے میں تفصیل سے معلومات حاصل کیںاس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور نے متعلقہ افسران اور عملے کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہم کے دوران اپنی کارکردگی کو بہتر کریں بصورت دیگر کوتاہی کے مرتکب افسران اور عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو، اے سی نارا عبدالٖغفور دھامرا، ڈاکٹر وشنو رام، ڈاکٹر سید سجاد حیدر شاہ،ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن امیر بخش گاہو سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :