گجرات میں چوری اور ڈکیتی کی دو وارداتوں میں نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا

پیر 27 فروری 2017 22:31

لالہ موسی۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) گجرات میں چوری اور ڈکیتی کی دو وارداتوں میں نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان وغیرہ چوری کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ چھپراں سے گھر سے سیمنٹ لینے جانے والے سید رمضان شاہ سے دو نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 2لاکھ38ہزارروپے کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی کاغذات وغیرہ چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گائوں چک مرتضیٰ سے نامعلوم چور اظہر اقبال کے گھر سے نقدی،موبائل فونز اور دیگر سامان وغیرہ چوری کرکے لے گئے ہیں، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :