سپریم کورٹ نے قرآنی اوراق جلانے کے الزام میں عمر قید کی سزا بھگتنے والے ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پربری کر دیا

پیر 27 فروری 2017 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے قرآنی اوراق جلانے کے الزام میں عمر قید کی سزا بھگتنے والے ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پربری کرتے ہوئے قراردیاہے کہ اخبارات میں بھی قرآنی آیات لکھی ہوتی ہیں لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا کہ وہ کدھر جاتی ہیں، قرانی اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے ردی اخبارات کے حوالے سے بھی پالیسی بنانی چاہیئے، پیرکوجسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملزم خدابخش کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی ، یادرہے کہ ملزم کیخلاف 2010 ء کے دوران بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں مقدس اوراق جلانے کا مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :