سپریم کورٹ نے سادہ لوح لوگوں کو حج پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزمان کی پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل خارج کر دی،وزارت مذہبی امور کو ٹھوس حکمت عملی وضع کرکے ملک بھرمیں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

پیر 27 فروری 2017 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے سادہ لوح لوگوں کو حج پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزمان کی جانب سے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل خارج کر تے ہوئے وزارت مذہبی اموروبین الصوبائی ہم آہنگی کوہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے ٹھوس حکمت عملی وضع کرکے ملک بھرمیں آگاہی مہم چلائی جائے، ملک بھرمیں منظور شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری کرکے عوام کو آگاہ کیاجائے کہ وہ منظورشدہ ٹورآپریٹرز کے علاوہ جعلی اورنام نہاد ایجنسیوں کے جھانسے میں نہ آئیں عدالت نے مزید ہدایت کی کہ حج کے نام پرعوام کولوٹنے کے عمل میں اگر کوئی سرکاری اہکارملوث ہو تواس کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ، عدالت نے منظور شدہ حج ٹور آپریٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں لائسنس کی کاپیاں آویزاں کریں۔

(جاری ہے)

عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے حج سے تین ماہ قبل مؤثر مہم چلائی جائے۔