بلوچستان اسمبلی ،جے یوآئی کے رکن اسمبلی گل محمد ڈومر کے انتقال کے سوگ میں اسمبلی کی کاروائی معطل

پیر 27 فروری 2017 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) بلوچستان اسمبلی میں جے یوآئی کے رکن اسمبلی گل محمد ڈومر کے انتقال کے سوگ میں اسمبلی کی کاروائی معطل کردی گئی ،اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تعزیتی قرارداد میں اراکین اسمبلی نے مرحوم کی عوامی اور پارلیمانی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیرصدارت منعقد ہواجلاس میں سہون شریف اورلاہوردھماکوں کے شہداء کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی گل محمد دومڑ اوربم ڈسپوذل اسکواڈ کے کمانڈرعبدالرزاق کے لئے بھی فاتحہ کی گئی،،اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رکن اسمبلی گل محمد دومڑ کی وفات پر اسمبلی کی کاروائی معطل کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع کو اس حوالے سے تعزیتی قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جس پر جے یوآئی کے اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع نے تعزیتی قرار داد پیش کی ۔

(جاری ہے)

جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین نے مرحوم گل محمد دومڑ کی عوامی اور پارلیمانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس پر موقع اے این پی کے رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو نے پی بی سات زیارت کے ضمنی انتخاب میں جے یو آئی کے امیدوار خلیل دومڑ نے اپنی اپنی جماعت کی جانب سے حمایت کااعلان کیا ۔جس کے بعد اجلاس دو مارچ کی شام چار بجے تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :