حکومت سندھ نے سندھ پولیس کے بعض ڈی آئی جیز کے تبادلے و تقرریاں کردیں

پیر 27 فروری 2017 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) حکومت سندھ نے پیر کو سندھ پولیس کے بعض ڈی آئی جیز کے تبادلے و تقرریاں کی ہیں، محکمہ سروسز جنرل ایڈ منسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ آفتاب احمد پٹھان کا تبادلہ کرکے اے آئی جی کراچی کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے، تقرری کے منتظر پولیس افسر ولی اللہ دل کو اے آئی جی اسپیشل برانچ مقرر کیا گیا ہے، ڈائریکٹر انکوائریز اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ اقبال دارا کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ٹریننگ تعینات کیا گیا ہے، ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ مظہر نواز شیخ کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تقرری کے منتظر پولیس افسر عامر فاروقی کو ڈی آئی جی کانٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا حکومت سندھ نے وزیر اعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ کو گریڈ 21میں ترقی دے دی ہے، تاہم وہ موجودہ حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ۔ اسی طرح محمد وسیم کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی ہے اور انہیں بحیثیت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :