رحمت صالح بلوچ کی میر نذر بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

شہید میر نذر بلوچ پارٹی اور عوام میں ہر دل عزیز تھے، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وزیر صحت بلوچستان

پیر 27 فروری 2017 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے پارٹی رہنما اور یونین کونسل سیاہ دمب کے چیئرمین میر نذر بلوچ کے بہیمانہ قتل کو بلوچ کش اور عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور عوامی نمائندوں کو نشانہ بنانا دراصل پارٹی کی عوام میں مقبولیت اور عوام دوست پالیسیوں سے خائف عناصر کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، شہید میر نذر بلوچ پارٹی اور عوام میں ہر دل عزیز اور مقبول رہنما تھے، جن کی عوامی اور وطن کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی پرامن اور جمہوری جدوجہد کو بلوچستان کے عوام اپنی نجات کاباعث سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پرامن جمہوری اور سیاسی رہنماؤں کو قوم و وطن کے نام پر دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور خوف و ہراس کی فضاء پیدا کر کے سیاست پر قدغن لگانے کی کوشش کرنے والے عناصر سے تاریخ بھرپور انداز میں حساب لے گی، برادر کش عناصر کسی بھی طرح بھی نہ تو عوام کے خیر خواہ ہو سکتے ہیں اور نہ ہی وطن کے، بے گناہ افراد کو اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے اب عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :