سابق صدر آصف علی زرداری (آج) عبدالقدوس بزنجو سے تعزیت کے لئے بلوچستان جائیں گے

پیر 27 فروری 2017 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری آج منگل کو بلوچستان کے شہر حب چوکی جائیں گے جہاں وہ سابق اسپیکر اور رکن بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سے تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر قدوس بزنجو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ سابق صدراپنے دورہ میں بلوچستان کے دیگرسیاستدانوں سے بھی ملیں گے اورملکی سیاسی صورتحال پربات چیت کریں گے۔ قدوس بزنجو مسلم لیگ قاف کے ٹکٹ سے 2013 کے انتخابات میں رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :