Live Updates

پی ایس ایل میں ٹیموں کی پوزیشن

پشاورزلمی بہترین رین ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

پیر 27 فروری 2017 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں پشاورزلمی بہترین رین ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔کراچی کنگز نے دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری رائونڈ میچ میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا نمبر چار ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کو سب سے زیادہ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔پی ایس ایل 2017ء کا پہلا پلے آف سرفہرست ٹیموں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 28 فروری کو کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو دوسرے پلے آف کی کامیاب ٹیم سے تیسرا پلے آف کھیلنا ہوگا جس کے بعد فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا پلے آف یکم مارچ کو شارجہ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جس کی فاتح ٹیم پہلے پلے آف کی ہارنے والی ٹیم سے ایک میچ کھیلی گی جہاں کی فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔پی ایس ایل کا تیسرا پلے آف 3 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 2017ء کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :