پرویز مشرف کا نجی ٹی وی چینل پر بطور تجزیہ نگار کیریئر شروع کرنے کا فیصلہ

سابق صدر ہفتہ وار پروگرام ’’سب سے پہلے پاکستان ود پرویز مشرف‘‘میں بطور تجزیہ نگار پیش ہونگے‘ نجی ٹی وی کے فیس بک پیج پر جاری ہونے پوسٹ

پیر 27 فروری 2017 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ایک نجی ٹیلی وژن چینل پر بطور تجزیہ نگار اپنا کیریئر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی وژن چینل کے فیس بک پیج پر جاری ہونے والی پوسٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف ہفتہ وار پروگرام ’’سب سے پہلے پاکستان ود پریزیڈنٹ مشرف ‘‘میں بطور تجزیہ نگار پیش ہونگے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کی رات 8 بجے ناظرین کیلئے نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی پہلی قسط 26 فروری کو آن ایئر کی گئی۔ پروگرام کی فارمیٹ کے تحت پرویز مشرف دبئی سے لائیو میزبان کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔