پاکستان کے پہلے آئی ٹی پارک کی اسلام آباد میں تعمیر کیلئے قرضہ کی فراہمی کیلئے ایگزم بینک کا نمائندہ وفد (آج) پہنچے گا

پیر 27 فروری 2017 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان کے پہلے آئی ٹی پارک کی اسلام آباد میں تعمیر کیلئے قرضہ کی فراہمی کیلئے ایگزم بینک کوریا کا نمائندہ وفد (آج) منگل کو پاکستان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان میں پہلے آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے وفاقی دارالحکومت میں چک شہزاد میں اراضی حاصل کی گئی ہے ،ْ اب اس پر مزید تعمیر کیلئے باقاعدہ قرضہ کے اجراء کی بات چیت کو کوریا کے مالیاتی اور ادارہ ایگزم بینک کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایگزم بینک کا نمائندہ وفد قرضہ کیلئے معاہدہ کرنے (آج) منگل کو اسلام آباد پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :