پاکستانی مسافر دوران پرواز طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگیا

پیر 27 فروری 2017 22:03

پاکستانی مسافر دوران پرواز طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)متحدہ عرب امارات کی پرواز ایئر عربیا میں سفر کرنے والا پاکستانی مسافر دوران پرواز طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پرواز ایئر عربیا راس الخیمہ شہر سے پشاور آرہی تھی کہ دوران پرواز پاکستانی مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے باعث پرواز کو واپس راس الخیمہ کے ایئر پورٹ کی طرف موڑدیا گیا جہاں مریض کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم مسافر راستے میں ہی انتقال کرگیا۔

ایئرعربیا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی مسافر کی دوران پرواز انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ جیسے ہی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی جہاز کو فوراً واپس ایئر پورٹ کی طرف موڑلیا گیا تھا ،ْمسافر کا انتقال ہسپتال منتقلی کے دوران ہوا۔