احسن اقبال کو دل کی تکلیف ،ْ راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں طبی معائنہ کیا گیا

پیر 27 فروری 2017 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراحسن اقبال کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے سینئر ترین پینل نے انجیو گرافی اور ان کا طبی معائنہ کیا۔4 گھنٹے کے بعد ڈاکٹرز نے مشورے کے بعد وفاقی وزیر کو گھرجانے کی اجازت دیدی تاہم وفاقی وزیر کو چند روز بعد دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا بھی مشورہ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :