خطے کے تمام ممالک سے ہمارے روابط ہیں اور کوئی ملک، گروہ یا فرد پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتا ،ْسیکرٹری خارجہ

پاکستان اپنی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کر رہا ہے ،ْ افغانستان بھی ترقی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دے ،ْ اعزاز چوہدری

پیر 27 فروری 2017 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سیکریٹری خارجہ اور امریکا کیلئے نامزد سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ خطے کے تمام ممالک سے ہمارے روابط ہیں اور کوئی ملک، گروہ یا فرد پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتا۔اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) اجلاس کی تیاریوں سے متعلق پریس کرنفرنس کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ سربراہ اجلاس پاکستان اور ای سی او کیلئے تاریخی موقع ہے ،ْای سی او کا ایجنڈا خوشحالی کا ایجنڈا ہے ،ْ اب جنوبی وسط ایشیا اور یورپ تک راہداریاں بن رہی ہیں ،ْ پاکستان کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس خوشحالی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سربراہ اجلاس میں 5 صدور، 3 وزرائے اعظم، ایک نائب وزیر اعظم اور ایک نمائندہ خصوصی شرکت کر رہے ہیں ،ْاجلاس کے لیے تمام وزرائے خارجہ آج پہنچ رہے ہیں ،ْسیکریٹری خارجہ کے مطابق افغانستان کے صدر سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے ،ْ پاکستان میں تعینات افغان سفیر ہی صدر کے نمائندہ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان ،ْ افغانستان میں امن چاہتا ہے اور اس کیلئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ،ْ ہم توقع کرتے ہیں کہ افغانستان بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کر رہا ہے جبکہ افغانستان بھی ترقی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دے۔

متعلقہ عنوان :