Live Updates

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں ،ْتھوڑا سوچ سمجھ لیا کریں کہ کیا کہنے جارہے ہیں ،ْ مریم اور نگزیب

عدالت عظمیٰ کے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیرسنجیدہ ہے،اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے ،ْوزیر مملکت

پیر 27 فروری 2017 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں ،ْپی ٹی آئی چیف بیان دیتے ہوئے تھوڑا سوچ سمجھ لیا کریں کہ کیا کہنے جارہے ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے پی ایس ایل میچ لاہور میں ہونے کیخلاف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمرا ن خان کو پی ایس ایل میچ کے حق میں بیان دینا چاہیے تھا تاہم انہوںنے ایسا کرنے کی بجائے اس کی مخالفت کردی حالانکہ انہیں کئی بار سوچ کر بولنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب !کبھی تو آپ کے منہ سے خیر کا جملہ نکلے گالیکن آپ سے کبھی دانشمندانہ بات کی توقع نہیں کی جاسکتی ،ْ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونا قوم کیلیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا بیان دہشت گردوں کے سہولت کارہونے کی عکاسی کرتا ہے ،ْپی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقادپنجاب حکومت کی کاوشوں اورقوم کے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کے عزم کا مظہرہے۔

بلاول بھٹو کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیرسنجیدہ ہے،بلاول کا بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے،اپوزیشن پانامہ کوسیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے،بلاول زرداری کوبلاول بھٹو بننے میں طویل عرصہ درکار ہے،بلاول کو چاہیے کہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :