دوروں کی بیماری دوسرے امراض کی طرح مکمل قابل علاج مرض ہے ،ڈاکٹر مبین اختر
دوروں کی بیماری میں دو سال تک باقاعدگی سے ادویات کا استعمال نہایت کارآمد ہے،سیمینار سے خطاب
پیر 27 فروری 2017 22:02
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار منتظم اعلیٰ کراچی نفسیاتی ہسپتال ڈاکٹر سید مبین اخترنے کراچی نفسیاتی ہسپتال کی مرکزی سماعت گاہ میں دوروں کی بیماری سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ دوروںکی بیماری دماغ کی کسی خراش کی وجہ سے ہوتی ہے، جو کہ کسی چوٹ کے نتیجہ میں یا دوران زچگی ، دوران حمل ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے یا بچپن میں کسی ایسی بیماری سے ہو سکتا ہے جو دماغ پر اثر انداز ہو تی ہو۔لیکن 60-70%مرگی کے دورے بغیر کسی وجہ کے ہو تے ہیں۔ یہ دماغ کے خلیوں کے ضرورت سے ذیادہ ہیجان سے رونما ہوتا ہے۔یہ کیفیت چند سکینڈ سے چند منٹ تک کی ہو تی ہے اور یہ جسم کے کسی حصے میں غیر معمولی حرکت سے لیکر جسم میں جھٹکے اور بے ہوشی تک کی علامات کے ساتھ ہوسکتی ہے ۔دماغ کے جن حصوں میں خلیوں میں زیادہ انتشار ہے اسی مناسبت سے دورے کی شدت میں کمی اور زیاتی ہوتی ہے،اور مخصوص حصے متاثر ہوتے ہیں۔دورے کی کیفیت کے ہونے سے پہلے بھی کچھ علامات ہوتی ہیں جن میں مریض بے چینی، خوف ، گھبراہٹ اور متلی وغیرہ محسوس کر نا ہے۔ اسے پیش خیمہ یا (AURA) کہتے ہیں۔ اس کے بعد اصلی دورے کی کیفیت ہوتی ہے جس میں مریض گر جاتا ہے، جسم اکٹر جاتا ہے اور دانت بھج جاتے ہیں۔ اکثر بے ہوشی ہوجاتی ہے اور منہ سے جھاگ آتا ہے ۔اس دورے کے دوران مریض کو چوٹ بھی لگ سکتی ہے، زبان دانتوں کے درمیاںآکر کٹ سکتی ہے اور پشاب یا پا خانہ بھی خطا ہو سکتا ہے۔ کچھ دیر کے بعد دورے کی کیفیت ختم ہوجاتی ہے اورآہستہ آہستہ مریض ہوش میں آجاتا ہے ۔مریض کے لواحقین کو چاہئے کہ وہ ماہرین ذہنی اور نفسیاتی امراض سے رجوع کرے تاکہ اس مرض کا صحیح اور بروقت علاج ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.