کوئٹہ، جماعت اہلسنّت سے و ابستہ ہزاروں مشائخ نے آپریشن ردّ الفساد کی حمایت کردی
پیر 27 فروری 2017 22:02
(جاری ہے)
حکومت دہشتگردوں کے مذہبی ہمدردوں کو ریاستی گرفت میں لائے۔ حکومت دہشت گردی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اے پی سی طلب کرے۔ وزیر اعظم بھارت اور افغانستان کی حکومتوں کو پاکستان میں دہشتگردی بند کرنے کا الٹی میٹم دیں۔
مزارات اولیاء کی تالہ بند ی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔مشائخ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر ا س کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف ریاستی بیانیہ سامنے لایا جائے۔ دہشتگردی میں ملوث مدارس کے نام ثبوتوں کے ساتھ قوم کے سامنے پیش کئے جائیں۔ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت کے تمام راستے بند کئے جائیں۔ مشائخ کے اعلامیہ میں اپیل کی گئی ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے حکومت اور اپوزیشن سیاسی لڑائی چھوڑ کر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے مشترکہ آواز اٹھائیں۔ عالمی برادری بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی کروانے کا خونی سلسلہ بند کرنے پر مجبور کرے۔ حکومت تمام مصلحتوں سے بالاتر ہو کر دہشتگردی کے ناسور کو کچلنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔انتہا پسندگروہوں کی فکری مزاحمت اور نظریاتی ردّ کیلئے جامع پالیسی تیار کی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھارت کی پاکستان میںمداخلت کا معاملہ پوری قوت کے ساتھ عالمی سطح پراٹھائے۔ افغان حکومت پاکستان کو مطلوب دہشتگردپاکستان کے حوالے کرے۔ ملک کو اس وقت گروہ بندی نہیں صف بند ی کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے ایشو پر پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے۔ قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے قومی قیادت متحدہو جائے۔پاک افغان سرحد کو سیل کرکے باڑ لگائی جائے۔قیام امن کیلئے ہر گھر میں آیت کریمہ کا ورد کیا جائے۔ شدت پسندی کے خلاف آگاہی مہم چلانا واجب ہو چکا ہے۔ پوری قوم کرایے کے قاتلوں کی مزاحمت کیلئے یکسو ہو جائے۔ علماء اہلسنّت نوجوانوں میں امن پسندی کا شعور بیدار کرنے کیلئے مہم چلائیں گے۔ اہلسنّت کا بچہ بچہ انسداد دہشتگردی کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ پاکستانی قوم پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ آپریشن رد ّ الفساد قیام امن اور روشن مستقبل کی نوید ہے۔ حکومت دہشتگردوں اور ان کے مذہبی ہمدردوں کے بارے میں زیرو ٹالیرینس کی سخت پالیسی اختیار کرے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کی بحالی ناگزیر ہے۔ نیکٹا کو فعال اور متحرک کرنے کی راہ میں حائل انتظامی اور مالی رکاوٹیں دور کی جائیں۔جن مشائخ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں پیر سید حسین الدین شاہ ،پیر سید مظہر سعید کاظمی، پیر سید ریاض حسین شاہ ، پیر نقیب الرحمن، پیر میاں محمد حنفی سیفی،،پیر خالد سلطان قادری، پیر سید غلام یٰسین شاہ ، پیر سید منظو ر احمد شاہ، پیر کرنل (ر) سرفراز محمدی،پیر سید شمس الدین بخاری، پیر سید سردار احمد جیلانی، پیر سید خلیل الرحمن بخاری، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر سید عظمت علی شاہ، پیر محب اللہ نوری، صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری،پیر سید شاہ عبد الحق قادری، پیر سید امجد عزیز شاہ ، پیر نور الحق قادری، پیر عبد العزیز چشتی، پیر سید علی رضا شاہ،پیر عبد الرحیم رضوی، پیر حمید الدین رضوی ،پیر سید ارشد سعید کاظمی، پیر خواجہ محمد حسن الباروی، پیر طارق ولی چشتی، پیر منظور عالم شاہ، پیرغلام صدیق نقشبندی، پیر میاںغلام مصطفی، پیر خواجہ نور الزمان اویسی، صاحبزادہ عمار سعید، پیر محمد احمد قادری ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، پیر نور المصطفیٰ رضوی، پیر سید محمد شاہ ہمدانی ، پیر سید محمد طاہر شاہ شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.