فساد فی الارض کے مجرموں کیلئے آپریشن ردّ الفساد کارگر ثابت ہو گا، جماعت اہلسنّت پاکستان

پیر 27 فروری 2017 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ فساد فی الارض کے مجرموں کیلئے آپریشن ردّ الفساد کارگر ثابت ہو گا عالمی برادری بھارت کو دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرنے پر مجبور کرے علماء اسلام کی تعلیمات امن کو پھیلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریںاسلام کی من پسند تشریحات کے ذریعے مسلم نوجوانوں کو دہشتگردی کی آگ کا ایندھن بنایا جارہا ہے اسلام نفرتوں کا نہیں محبتوں کا درس دیتا ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ امریکہ ،بھارت اور افغانستان کا شیطانی اتحاد پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے قومی قائدین قوم میں مایوسی نہیں امید پیدا کریں کیونکہ قوم میں مایوسی پید ا کرنا دشمن کی سازش ہے اہلسنّت امن و محبت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے جماعت اہلسنّت کے مرکزی رہنماکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی آگ بجھانے کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل در آمد یقینی بناکر دہشتگردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :