(ن) لیگ کے سیاہ دور اقتدار میںکسان ، مزدور اور اقلیتوں کا براحال ہے‘اعجاز چوہدری

حکومت کی تما م طرپالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں ِجس سے کسان ، مزدور اور عام آدمی پس کر رہ گیا ہے

پیر 27 فروری 2017 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے سیاہ دور اقتدار میںکسان ، مزدور اور اقلیتوں کا براحال ہے ، حکومت کی تما م طرپالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں ِجس سے کسان ، مزدور اور عام آدمی پس کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عام آدمی کا کچومہ نکل گیا ہے لیکن حکمرانوں کی ساری توجہ اپنی کرپشن بچا نے پر ہے ،(ن) لیگ کی حکومت عوا م کا تحفظ اور انھیں ریلیف فراہم کر نے میںبُر ی طرح فیل ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس ملک کے صوبے کا وزیر قانون رانا ثناء اللہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہو اس ملک میں کیسے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ کو پکڑنے سے سارے دہشت گرد گرفت میں آجائیںگے، دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے ، (ن) لیگ کے فسادی ٹو لے کے دن پورے ہو چکے ہیں ،دہشت گردی کے نام پر پختون برادری کو ہراساں کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ، پنجاب حکومت لو ٹ مار بند کر کے عوام کی حالت زار پر تو جہ دے ۔